Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبا فیصل کا بہو اور بیٹے سے رشتہ ختم کرنے کا اعلان

'نیہا جیسی عورتیں آتی ہیں تو خاندان ٹوٹتے ہیں'
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 01:18am
تصویر: انسٹاگرام/صبا فیصل، سلمان فیصل
تصویر: انسٹاگرام/صبا فیصل، سلمان فیصل

پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ رات سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں صبا نے اعلان کیا کہ وہ سلمان اور ان کی اہلیہ اب فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔

صبا فیصل اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ ہر ہٹ پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور لوگ انہیں اسکرین پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

صبا فیصل کے بچے سعدیہ، ارسلان اور سلمان بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے بیٹے سلمان فیصل کی چند سال قبل نیہا سلمان سے شادی ہوئی تھی۔

صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ’میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً مجھے آپ لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے، جو لوگ نیہا کی پوسٹس پر مجے گالیاں دیتے ہیں، میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گی کہ نیہا جیسی منفی عورت جب خاندان میں آجاتی ہے تو خاندان ٹوٹتے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگا سکتے ہیں، بہت سے پیجز نے ہمیشہ اس کی پوسٹ کو اٹھایا اور شئیر کیا، میں اور میری بیٹی خاموش رہے کیونکہ ہماری کہی بات بہت جلدی وائرل ہو جاتی ہے‘۔

انہوں نے کہا ’میں اب یہ کہہ رہی ہوں کہ نیہا سے اب ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اور سلمان نے اس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے، نہ میرا نہ میرے میاں کا ، نہ میری بیٹی کا اور نہ ارسلان کا ، ہمارا کوئی واسطہ نہیں، اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی اگلی زندگی میں اس کیلئے سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے، لیکن سلمان کے ساتھ میرا کوئی واسطہ نہیں ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ میں گہرائی میں جاؤں گی تو آپ بہت تھو تھو کریں گے جو میں نہیں چاہتی۔’

انہوں نے مداحوں سے اپیل کہ کہ ’پلیز ججمینٹل نہ ہوں، آپ اس طرح کمنٹس پر کسی کو جج نہیں کرسکتے، میں بس یہی کہوں گی کہ سلمان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں اور ایک ماں جب یہ الفاظ بولتی تو آپ سمجھ سکتے ہیں۔‘

نیہا اور سلمان کے اپنی فیملی کے ساتھ معاملات گزشتہ کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں رہے ہیں۔ ایک زمانے میں جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں آئی تھیں لیکن ان میں صلح ہوگئی اور اب وہ ایک بچے کے والدین ہیں۔

نیہا نے وقتاً فوقتاً اپنی ساس صبا فیصل اور نند سعدیہ فیصل پر بہت تنقید کی ہے۔

ان کا دعویٰ رہا ہے کہ دونوں کا رویہ ان کے ساتھ بہت منفی رہا ہے۔ حال ہی میں سلمان کی فیملی بھی اپنے بیٹے کی سالگرہ سے غائب تھی۔

صبا فیصل اپنے بیٹے اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کافی حد تک خاموش رہی ہیں اور انہوں نے عوامی سطح پر زیادہ کچھ نہیں کہا، حالانکہ جب بھی ان سے انٹرویوز میں اس بارے میں کچھ پوچھاجاتا تو تناؤ ظاہر ہوتا تھا۔

حالات بظاہر تو اچھے لگ رہے تھے کیونکہ کچھ دن پہلے ہی فیملی ایک تقریب میں اکٹھی نظر آئی تھی اور تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں۔

لیکن پس پردہ تقریب میں بہت کچھ ہوا، جس کے نتیجے میں صبا فیصل نے آخر کار موجودہ صورتحال کے بارے میں لب کشائی کی اور اپنے بیٹے سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ نیہا سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔

صبا فیصل کے بڑے بیٹے اور سلمان کے بھائی ارسلان فیصل نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ان کی ماں اور بہن کو برسوں سے بھابھی نے برا بھلا کہا لیکن خاندان نے خاموشی اختیار کر رکھی کیونکہ وہ معزز لوگ ہیں۔ لیکن اب وہ خاموش نہیں رہیں گے اور نیہا کی طرف سے کسی بھی دھونس یا الزام کا جواب دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ فیملی فنکشن میں جہاں وہ سب اکٹھے تھے نیہا نے اسے حرام قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیہا سلمان کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی اور ان کے والدین نے سلمان اور نیہا کو تمام مالی وسائل دے رکھے ہیں تاکہ وہ الگ رہ سکیں لیکن وہ اب بھی خوش نہیں ہیں۔

سلمان کی بہن سعدیہ فیصل نے ایک سیاہ تصویر بھی شیئر کی جو عام طور پر اداسی کے وقت استعمال ہوتی ہے۔

سلمان فیصل اور نیہا سلمان نے فی الحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور نیہا نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی پرائیویٹ کر لیا ہے۔

صبا فیصل کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور خاندان کے اندرونی مسائل کی حد جان کر نیٹیزنز بھی حیران ہیں۔

مبینہ طور پر نیہا سلمان کی اس پوسٹ نے عوامی سطح پر ہنگامہ شروع کیا۔

Instagram

Pakistani Showbiz

Saba Faisal

Neha Faisal

Sadia Faisal

Arsalan Faisal

Salman Faisal

Family Feud