Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمود خان نے ایک بار پھر اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا

عوام کا پی ٹی آئی اور عمران خان پر بڑا احسان ہے، وزیراعلیٰ کے پی
شائع 07 دسمبر 2022 03:53pm
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ (فوٹو:فائل)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک بار پھر اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہنگو میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوارن کہا کہ ضلع ہنگو عوام کا پی ٹی آئی اور عمران خان پر بڑا احسان ہے، آپ لوگوں نے ہمیشہ عمران خان کی ساتھ دیا ہے۔ اگر عمران خان نے دوبارہ کال دی تو ہم سب نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی اگر مجھے گرین سگنل مل گیا تو اسی وقت میں اسمبلی تحلیل کرونگا۔

اس موقع پر وزیراعلی محمود خان نے ہنگو میں 15 کروڑ 44 لاکھ روپے لاگت سے قائم سول اسپتال دو آبہ کا افتتاح بھی کیا۔

KPK

cm kpk

mehmood khan