Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استعفیٰ لینے والے اپنا استعفیٰ دے کر چلے گئے، سید امین الحق

عام انتخابات جولائی یا اگست ستمبر میں متوقع ہیں۔
شائع 07 دسمبر 2022 02:27pm
سید امین الحق (فوٹو: ٹوئٹر)
سید امین الحق (فوٹو: ٹوئٹر)

وفاقی وزیر سید امین الحق کا کہنا ہے کہ استعفیٰ لینے والے اپنا استعفیٰ دے کر چلے گئے۔

اسلام آباد میں تقريب سے خطاب میں وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے تحفظ کے لیے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل ناگریز تھی روٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چين کى فضا ہے، استعفیٰ مانگنے والے خود مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر کے چلے گئے، عام انتخابات جولائی یا اگست ستمبر میں متوقع ہیں۔

وفاقى وزير کا کہنا تھا کہ جلد ہی گوگل کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، فیس بک اور ٹک ٹاک حکام سے بھی مذاکرات جاری ہیں، پاکستان میں گوگل، فیس بک اور ٹک ٹاک کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد

Syed Aminul Haque

Digital Pakistan