Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوزائیدہ بچی سمیت بیگ چھیننے جانے کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

دعویدار خاتون کے یہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہی نہیں
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 03:04pm

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گیارہ دن کی بچی کو بیگ سمیت چھینے جانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے یہاں بچی کی پیدائش ہی نہیں ہوئی۔

عینی نامی خاتون نے شوہرکی دوسری بیوی سے توجہ ہٹانے کیلئے ڈرامہ کیا۔

گزشتہ روز خبرسامنے آئی تھی کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان بس سے اترنے والی خاتون سے بیگ چھین کرلے گئے جس میں 11 دن کی بچی بھی تھی۔پولیس کو دیے جانے والے بیان میں بچی کی والدہ نے بتایا تھا کہ بچی بیمار تھی جسے سردی سے بچانے کے لیے بڑے بیگ میں ڈال دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے معاملے کومشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات آگے بڑھائی جارہی تھیں جس میں انکشاف سامنے آیا کہ بچی چھِن جانے کی دعویدار خاتون کے یہاں بچی کی پیدائش ہی نہیں ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اپنی دوست کی بچی پالنےکیلئےگھرلائی تھی جسے اُس نے چند دن اپنےپاس رکھا اور پھر اصل ماں کے حوالے کرآئی۔ بچی ماں کو دینے کے بعد یہ سارا ڈرامہ رچایا گیا۔

اس غیرمعمولی اقدام کی وجہ یہ بنی کہ خاتون کا شوہر اپنی دوسری اہلیہ کےساتھ رہتا ہے جس کی توجہ حاصل کرنے کے لئے خاتون نے جھوٹ بولا۔

پولیس نےخاتون اور اس کی والدہ کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

Crime

Karachi Crime

Infant in bag