Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

12 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کا مقدمہ چچا کیخلاف درج

مقدمہ میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 09:29am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کےعلاقے لائنزایریا میں 12سالہ بچی کے ریپ اور قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں چچا کیخلاف درج کرلیا۔

والد یاسین نے مقدمے کے متن میں لکھوایا ہے کہ میرا بھائی مجیب اللہ عرف ندیم نشے کا عادی ہے جس نے میری بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔

والد نے اپنے بیان میں کہا کہ بھائی نے میری بیٹی کو خود پھندا لگا کر اس کی خودکشی کی اطلاع دی تھی بچی کی لاش کو اسپتال لیکر گیا، تو پتا چلا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

مقدمہ میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول بچی کا والد سرکاری ملازم ہے اور تین بچوں کا باپ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے ملزم بھائی مجیب اللہ عرف ندیم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Child Rape

Sindh Police

Karachi Crime