Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈیفنس سی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس
شائع 06 دسمبر 2022 10:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد اور حسن کے نام سے ہوئی، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا بھاری نفری کے ساتھ جائے وقعہ پر موجود ہیں جب کہ پولیس اور فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں۔

اس ضمن میں ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

firing

lahore

Punjab police