Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

بینکوں کے پاس ڈالر ختم، 417 درآمدی کنٹینرز پھنس گئے، ایکسپورٹرز کا دعویٰ

بندرگاہ پر پھنسے 417 کنٹینرز کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالرز ہے، فروٹ وجیٹیبل ایکسپورٹرز
شائع 06 دسمبر 2022 06:07pm
کراچی پورٹ۔ فوٹو — بزنس ریکارڈر
کراچی پورٹ۔ فوٹو — بزنس ریکارڈر

کراچی: پاکستان فروٹ اینڈ وجیٹیبل ایکسپورٹرز (پی ایف وی ای) نے دعویٰ کیا کہ کمرشل بینکس زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بنا کر شپمنٹس کی دستاویزات کلیئر نہیں کر رہے۔

کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی پیاز، ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنس گئے، ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیاز کے 250، لہسن کے 104 اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالرز ہے۔

پی ایف وی ای نے دعویٰ کیا کہ کمرشل بینکس زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر شپمنٹس کی دستاویزات کلیئر نہیں کر رہے ہیں، اگر درآمدی اجناس بازاروں تک نہ پہنچی تو ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس ضمن میں پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے وزارت تجارت کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

karachi

shipment

port