Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے سموگ میں کمی کیلئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کردی

صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی ہے، پرویز الٰہی
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 03:23pm
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کے لئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے کمی کیلئے وضع کردہ پلان پرعملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں جائیں۔ سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پی پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اینٹی سموگ اسکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کرے۔ اینٹوں کے تمام بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید ہارویسٹر فراہم کئے جائیں گے۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt