Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور میں سلنڈر دھماکے سے ریسٹورنٹ کی عمارت جزوی تباہ

پانچ افراد زخمی ہوگئے
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 02:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

بہاولپورمیں ریسٹورنٹ میں ہونے والے سلنڈردھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

سلنڈر دھماکا ویلکم چوک کے قریب واقع نجی ریسٹورنٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈر لیکج کے باعث ہوا، زور دار دھماکے میں ریسٹورنٹ کی عمارت بری طرح متاثرہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوٹل میں موجود ایل پی جی سیلنڈرز میں گزشتہ رات سے گیس لیک ہورہی تھی جو بلڈنگ میں جمع ہونے کے باعث فریج میں سپارکنگ ہوئی، اس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 5 راہ گیروں کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ ٹیم نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

bahawalpur

cylender blast

restaurant