Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

11 سوارب کے کیسزمیں معافی واستثنیٰ قوم کی جیبوں پرڈاکہ ہے، عمران خان

' این آر او ٹو اور بھی باعث شرم ہے'
شائع 06 دسمبر 2022 10:11am

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او ون نے قوم کو بہت نقصان پہنچایا، این آر او ٹو اور بھی باعث شرم ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پراپنی ٹویٹ میں عمران خان نے ایک بار پھرحریف جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سربراہان کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ این آراو ون نے قوم کو بہت نقصان پہنچایاہے۔ دو لٹیرے خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں قرضہ چار گنا بڑھا دیا۔

عمران خان کے مطابق ، ’این آر او ٹو اور بھی باعث شرم ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ 11 سو ارب روپے کے کرپشن کیسزکو معافی اور استثنیٰ قوم کی جیبوں پر دن دیہاڑے ایک ڈاکہ ہے۔

pti

PDM

NRO

Shehbaz Sharif

imran khan