Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آج چاند خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا

یہ منظرسعودی وقت کےمطابق رات 8 بج کر 6 منٹ پردیکھا جائےگا
شائع 06 دسمبر 2022 08:44am

سعودی محکمہ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج بروز منگل چاند عین کعبے کے اوپر ہوگا روح پرور منظر آج رات سعودی وقت کے مطابق آٹھ بجکر چھ منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

سعودی عرب کے ماہر فلکیات ماجد ابوزہرہ کے مطابق چاند غروب آفتاب کے ساتھ نمودار ہوگا اور رات آٹھ بجکر چھ منٹ پر بیت اللہ شریف کے عین اوپر آجائے گا۔

اس وقت چاند کا چاند کا 98 فیصد حصہ روشن ہوگا ۔

ابو زاھرہ کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

چاند 24 گھنٹے میں اوسطاً چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے اور سال میں چاند 12 بار چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی دکھنے کو ملتا ہے۔

Saudia Arabia

Moon

Kaaba