Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق مناظرکہاں گئے؟

سیریز میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے تفصیل بتادی
شائع 06 دسمبر 2022 12:51am

نیٹ فلکس کی معروف ویب سیریز دی کراؤن کی مرکزی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق سین کو فلمانے کے باوجود نشر نہیں کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے اداکار واسع چوہدری کے پروگرام مذاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے دی کراؤن سیریز کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ سیریز کے 9ویں قسط کے ایک سین کو کاٹ دیا گیا ۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ ایک سین کو فلمانے کے باوجود کاٹ دیا گیا جو لیڈی ڈیانا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق تھا۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس سین میں لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کو رو رو کر بتا رہی تھیں کہ وہ ان کے لیے اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں لیکن اس سین کو قسط کا دورانیہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بعد میں کاٹ دیا گیا جس کا مجھے افسوس ہے کیونکہ میرے لحاظ سے یہ بہت اہم سین تھا۔

برطانوی شاہی خاندان پربنی ویب سیریز دی کراؤن میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ڈیانا ڈاکٹر حسنات کیلئے اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کے لیے تیار کیے جانے والے دی کراؤن کے سیزن 5 میں شاہی خاندان کی نوے کی دہائی کے واقعات اورشاہی خاندان کی زندگی کے مخلتف لمحات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

ہمایوں سعید اس سریز میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی الزبتھ ڈیبیکی کے مقابل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار اداکیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات خان لیڈی ڈیانا کی زندگی میں وہ آدمی تھے جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان پر لیڈی ڈیانا فدا تھیں۔

لیڈی ڈیانا اور ڈکٹر حسنات کے درمیان تعلق 1995 سے 1997 تک برقرار رہا، یہاں تک کہ لیڈی ڈیانا نے پاکستان کے دورے کے دوران ڈاکٹر حسنات کے والدین سے بھی ملاقات کی۔

Humayun Saeed

Lady Diana

The Crown