Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں مانگا منڈی کے قریب پولیس مقابلہ، دو اہلکار شہید

ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ انہوں نے جوانوں کو دیکھ کر فائرنگ کی، پولیس
شائع 06 دسمبر 2022 12:11am
پنجاب پولیس۔ فوٹو — فائل
پنجاب پولیس۔ فوٹو — فائل

لاہور میں مانگا منڈی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو اہلکاروں شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شامکے بھٹیاں کےمقام پر ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ ڈاکوؤں نے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد عاصم موقع پر شہید ہوگئے جب کہ کانسٹیبل محمد شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر جائے وقوعہ پر پہنچ کر فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم دیا۔

robbers

punjab

ccpo lahore

Punjab police