Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ جانتے ہیں بلاول بھٹو کے جوتوں کی قیمت کیا ہے؟

وزیر خارجہ کی تصویر کی سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 05 دسمبر 2022 11:09pm

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو حال ہی میں ایک لگژری برانڈ کے جوتے پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے مہنگے ترین جوتے پہنے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کو گوچی لوفرز پہنے ہوئے دیکھا گیا،جس کی قیمت برانڈ کے آفیشل ویب سائٹ پر 3500 امریکی ڈالر لکھی گئی ہے جو تقریباً 8 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔

مزید پڑھیے: مریم نواز کے اس کوٹ کی قیمت آپ کو حیران کردے گی

یہ تصویر بلاول بھٹو نے خود اپنے ٹوئٹر پر 24 نومبر کو ایتھوپیا کے سفیر سے ملاقات کے بعد شیئر کی تھی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Gucci Shoes