Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کو ’بھائی جان‘ کیوں کہتے ہیں؟

ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان' اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی
شائع 05 دسمبر 2022 10:29pm

بالی ووڈ اداکار اسٹار سلمان خان بھارت سمیت دنیا بھر میں ’بھائی جان‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خود بتایا کہ ان کو بھائی کیوں کہا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب مجھے صرف سہیل خان بھائی جان پکارتے تھے یہ اس لیے تھا کہ میں ان سے عمر میں بڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب پاپا رازی نے سہیل خان کو مجھے بھائی جان پکارتے سنا تو پھر فلم انڈسٹری کے دیگر افراد نے بھی انہیں اسی نام سے پکارنا شروع کر دیا اور پھر رفتہ رفتہ بھائی جان کا نام مشہور ہو گیا۔

سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

دو روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کے کردار کی ایک جھلک شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

ساتھ میں سلمان خان نے یہ بھی بتادیا کہ ان کی یہ فلم اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Salman Khan