Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے حوالے سے اداکارہ سجل علی کا بیان وائرل

گزشتہ برس سجل اور احد کی علیحدگی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں
شائع 05 دسمبر 2022 07:47pm

اداکارہ سجل علی کا شادی کے حوالے سے دیا گیا ایک سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شادی ایک رِسک ہے۔

اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ڈیڈ لائن کو ایک انٹرویو دیا تاہم انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ کو شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اس موقع پر ان کے ساتھ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی موجود تھیں۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں یا ارینج میرج زیادہ بہتر ہے؟

جس پر سجل کا کہنا تھا کہ ’میں پسند کی شادی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں مجھے محبت پر اور محبت کی شادی پر یقین ہے، لیکن میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ شادی صرف ایک رِسک ہے چاہے تو پسند کی ہو یا ارینج ہو‘۔

یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر کی اہلیہ ہیں اس جوڑی کو پچھلے ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں دیکھا گیا جسکی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کے آئے دن چرچے ہوتے ہیں تاہم سجل اور احد ان افواہوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ 2020 کوابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اور شوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

sajal aly

SAJAL ALI