Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کئی اہم شخصیات جے یو آئی میں شمولیت کرنے جا رہی ہیں، فضل الرحمان

امریکا اب سُپر پاور نہیں رہا لیکن آئی ایم ایف اس کی لونڈی ہے
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2022 08:01pm
سربراہ جمعیت علماء اسلام ایف مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
سربراہ جمعیت علماء اسلام ایف مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کئی اہم شخصیات جلد جمعیت علماء اسلام میں شملویت کرنے جا رہے ہیں۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا اب سُپر پاور نہیں رہا لیکن عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) امریکا کی لونڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ سے نکل آیا ہے، مگر آئی ایم ایف ہم پر مزید شرائط لگا رہا ہے، بین الاقوامی ادارے بھی ملک پر معاشی دبؤ ڈال رہے ہیں، ہم کسی بھی طرح اپنی معاشی خودمختاری پر سودا قبول نہیں کریں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، ہم دنیا کے ساتھ تعلقات برابری کے بنیاد پر چاہتے ہیںِ، ہماری حکومت پہلی بار عالمی اداروں کو چیلننج جب کہ چین، روس اور دیگر دوست ممالک سے مدد لے رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے سیلاب زدگان کی کتنی مدد کی، یہ پاکستانی سیاست کی غیر ضروری عنصر ہیں جب کہ پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔

PDM

imran khan

United States

Fazal ur Rehman