Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: دھواں چھوڑنے والی 55 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری

بنا فٹنس سرٹیفکیٹ ہیوی وہیکل کی شہر میں داخلے پر پابندی
شائع 05 دسمبر 2022 04:44pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

فضائی الودگی میں لاہور کی اول پوزیشن برقرار ہے، شہر میں سموگ کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس رواں سال دھواں چھوڑنے والی 55 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے۔

ٹریسک پولیس کی جانب سے فٹنس سرٹیفیکٹس کے بغیر گاڑیوں کی شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس کوئی بھی ہیوی وہیکل شہر میں داخل نہیں ہوگی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں سال دھواں چھوڑنے پر 55 ہزار 340 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گے، جبکہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 610 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن سے ہی فضائی آلودگی میں بہتر حد تک کمی اور مختلف امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں پر جوائنٹ آپریشنر کے ساتھ ساتھ رات کے وقت خصوصی چیکنگ کےلئے 10 ٹیمیں تعینات ہونگی۔

lahore

smog

Traffic Police

vehicle fitness certificate