روس پاکستان کو دنیا سے 10 فیصد کم نرخوں پر گیس دے گا، وزیرمملکت
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس پاکستان کو دنیا سے دس فیصد کم نرخ پر خام تیل کے علاوہ رعایتی نرخوں پر ڈیزل اور پیٹرول بھی دے گا۔
مصدق ملک نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کا دورہ روس توقع سے زیادہ کامیاب رہا۔
مصدق ملک کے مطابق روس کی جانب سے پاکستان کو دنیا سے 10 فیصد کم پر خام تیل دینے سمیت رعایتی نرخوں پر ڈیزل اور پیٹرول بھی دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ روس کے پرائیوٹ سیکٹر سے ایل این جی کے معاہدوں پر بات شروع ہوچکی ہے، اضافی ایل پی جی بھی ایک دو ہفتوں میں پاکستان آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں اضافی ایل پی جی دی جارہی ہے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ لوڈ مینجمنٹ بہتر ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی سیکٹرکے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، 6 فیصد ترقی کیلئے 10 فیصد اضافی توانائی چاہئے۔ معیشت آگے بڑھے گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا۔
مصدق ملک نے کہا کہ حکومت گیس لوڈ مینجمنٹ کی بہتری کیلئے کوشش کررہی ہے۔ ناشتے، دوپہراور رات کے کھانے کے وقت گیس آنی چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج ہمارے پاس گزشتہ دسمبر سے زیادہ گیس ہے۔
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا چاہتا ہوں کہ ہرنوجوان کو نوکری ملے۔
Comments are closed on this story.