Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی، اسلام آباد میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

انتظامیہ خاموش، دکانداروں نے عوام پر مزید مہنگائی کا بوچھ ڈال دیا
شائع 05 دسمبر 2022 02:16pm
اسلام آباد کے ایک فارم میں فیس ماسک پہنے ہوئے ایک دکاندار دودھ سے کین بھر رہا ہے۔ تصویر:اے ایف پی/فائل
اسلام آباد کے ایک فارم میں فیس ماسک پہنے ہوئے ایک دکاندار دودھ سے کین بھر رہا ہے۔ تصویر:اے ایف پی/فائل

راولپنڈی، اسلام آباد میں اچانک دودھ اور دہی کی قیمت میں مزید 10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی غلفت کے باعث دکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، کہیں 180 روپے اور کہیں 185 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کیا جارہا ہے۔

دکانداروں نے دہی کی فی کلو قیمت میں بھی 10 روپے بڑھا دیے ہیں جبکہ عام مارکيٹ میں دہى کی فى کلو قیمت 180سے 190 روپے ہے۔

Milk Price

Dairy farming

Dairy Product