Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آئی لو ہر‘ سجل علی کی ویڈیو شیئر کرنے والی جمائما گولڈ اسمتھ کا پیغام

سجل فلم 'واٹ لوگاٹ ٹو ود اٹ' کی کاسٹ کا حصہ ہیں
شائع 05 دسمبر 2022 11:58am

برطانوی فلمسازوپروڈیوسر اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک بارپھراداکارہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ تصاویرشیئرکی ہیں۔

جمائما، سجل ، شبانہ اعظمی ، بھارتی ہدایتکار شیکھرکپور سمیت دیگرجدہ میں 10 روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شریک ہوئے، جس کاافتتاح جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹوڈووِد اِٹ؟‘ سے کیا گیا تھا۔

جہاں تقریب سے جمائما اور فلم کی کاسٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہیں وہیں جمائما نے خود بھی آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر سجل کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

برطانوی پروڈیوسروفلمساز نے سجل اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو علیحدہ علیحدہ دلکش تصاویرشیئرکیں۔ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے جمائما نے سبز دل والے ایموجی نے اپنے جذبات کااظہارکیا۔

ایک اورٹویٹ میں جمائما نے سجل کا ویڈیو کلپ شیئرکیا جس میں وہ فلم کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔

’آئی لو ہر‘ سے سجل کیلئے اپنے پیارکا بتانے والی جمائما نے لکھا کہ وہ شدت سے منتظرہیں شائقین سجل کو ان کی فلم میں دیکھیں۔

سجل علی ،جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ’ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ یہ جمائما کے پروڈکشن ہاوس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے جس کی کہانی بھی انہون نے خود ہی تحریرکی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپورہیں جوبالی ووڈ کیلئے مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران جمائما کئی مواقع پرتصاویرشیئرکرتے ہوئے سجل اور شبانہ کو سراہ چکی ہیں۔

فلم کے سیٹ پر کھینچی جانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جمائما نے کیپشن میں لکھا تھا ’مجھے جنوبی ایشیا کی ان 2 اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ’ ۔

سجل اور شبانہ اعظمی کے علاوہ فلم کی دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز، ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل شیکھرکپور بھی سجل علی کو پاکستان انڈسٹری کی شاندار اداکارہ قرار دے چُکے ہیں۔

Jemima Goldsmith

sajal aly

Shabana Azmi

SAJAL ALI

What's Love Got to Do with It?