Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

شراب لائسنس کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر تک توسیع

واضح ہدایات لے کر آئیں کہ اس کیس میں گرفتاری چاہیئے یانہیں، عدالت
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2022 12:37pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

لاہور کی احتساب عدالت نے شراب لائسنس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عثمان بزدار نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے تفتیشی آفیسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو تحقیقات میں عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں، جس پر نیب کے تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ آج کی تاریخ تک ہمیں تحقیقات میں گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ آپ واضح ہدایات لے کر آئیں کہ آپ کو گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں، اس طرح تو عدالت اس درخواست پر تاریخیں ڈالتی رہے گی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔

accountability court

Usman Buzdar

lahore

Liquor license case