Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ تازہ ترین ویڈیو شیئرکردی

ثانیہ اور شعیب کے درمیان علیحدگی کی خبریں تقریباً دم توڑ چکی ہیں
شائع 05 دسمبر 2022 03:42pm

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کےدرمیان علیحدگی کی خبریں تقریباً دم توڑچکی ہیں لیکن قیاس آرائیوں سے قطع نظر فالوورزاس حقیقت سے اب بھی بےخبرہیں کہ یہ خبر سچ تھی یا ’دی مرزا ملک شو‘ کے تناظرمیں محض ایک پبلسٹی سٹنٹ۔

بہرحال حقیقت جو بھی ہو، شعیب ملک کی تازہ ترین انسٹاپوسٹ نے ایک بار پھران کےفالوورزکے تجسس کو ہوا دی ہے کہ یہ جوڑی اب بھی ایک ساتھ ہے یا نہیں ۔

شعیب نے بیٹے دبئی میں ثانیہ کے ساتھ مقیم بیٹے اذہان مرزاملک کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں دونوں باپ بیٹا لانگ ڈرائیوپرنکلنے کے لیے تیار ہیں۔

جدید اسپورٹس کار میں بیٹھے شعیب نے کیپشن میں بتایا کہ وہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل بیٹے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔

کرکٹرنے یہ بھی واضح کیا کہ گاڑی چلانے کے دوران انہوں نے سیٹ بیلٹ باندھ لیے تھے اس لیے باقی سب بھی بیلٹ باندھنا یقینی بنائیں۔

ویڈیو میں اذہان شعیب سے مسلسل کچھ کہتا دکھائی دے رہا ہے اور شعیب بیٹے کی کسی بات پرگاڑی سے اُترتے بھی دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ تجسس ، تھسس ہی رہا کہ باپ بیٹے کے درمیان کیا بات ہوئی کیونکہ ویڈیو آڈیو کے بغیرشیئرکی گئی ہے۔

بیشترصارفین نے تبصروں میں ثانیہ کے حوالے سے استفسار کیا جبکہ بیشتریہ پوچھتے دکھائی دیے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے یا نہیں۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

Izhaan Mirza Malik