Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ حکومت کے امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، بلاول بھٹو

امریکا پر الزامات صرف سیاسی مقصد کے لئے لگائے گئے
شائع 05 دسمبر 2022 09:55am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب (ٹوئٹر)
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب (ٹوئٹر)

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ، امریکا پر الزامات صرف سیاسی مقصد کے لئے لگائے گئے، سابق وزیراعظم کو آئینی اور جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا، آئندہ عام انتخابات میں اتحادی حکومت کی مشاورت سے حصہ لیں گے۔

وزیرخارجہ نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ اتحادی حکومت میں پورے ملک سے نمائندگی ہے، تمام اتحادی جماعتیں مل کر مسائل کے حل کے لئے کام کررہی ہیں، آئندہ عام انتخابات میں اتحادی حکومت کی مشاورت سے حصہ لیں گے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ تباہ شدہ معیشت گزشتہ حکومت سے ورثے میں ملی ہے، گزشتہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہم دنیا سے الگ ہوکر رہ گئے، گزشتہ حکومت کے خاتمے سے متعلق امریکا پر عائد الزامات میں حقیقت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے امریکا پر الزامات صرف سیاسی مقصد کے لئے ہیں، عمران خان سیاسی مقاصد کے لئے بین الاقوامی سازش کا نام استعمال کررہے ہیں، عمران خان ایک نئے سیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں ۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ آئینی اور جمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سابق وزیراعظم کو ہٹایا گیا، عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔

imran khan

Bilawal Bhutto Zardari

Exclusive Interview

Pakistan Foreign Minister