وفاق میں موجود حکومت کشمیر سے الیکشن نہیں جیت سکی، مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ وفاق میں موجود حکومت کشمیر سے الیکشن نہیں جیت سکی۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ وفاقی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے شکست کھا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ وفاق میں موجود حکومت کشمیر سے الیکشن نہیں جیت سکی، شکست خوردہ ن لیگی چند سیٹیں جیت کر شادیانے بجا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آئند الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے تاریخی فتح سمیٹے گی اور چوروں، لٹیروں اور غاصبوں کا عوام بھرپور محاسبہ کرے گی۔
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی حکمران ٹولے کیلئے نوشتہ دیوار ہے، عوام کی امنگوں کے مطابق جلد الیکشن ہی موجودہ مسائل کا واحد حل ہیں۔
Comments are closed on this story.