جامعہ کراچی میں بائیکاٹ جاری، پیر کو بھی تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل
جامعہ کراچی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کی جانب سے ”بائیکاٹ“ جاری ہے اور پیر کو بھی تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ جمعہ سے شروع ہونے والے بائیکاٹ کے باوجود اساتذہ اور نان ٹیچنگ عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی نے اتوار کی شام جاری ایک اعلامیے میں کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی اب تک نہیں ہوئی لہذا 30 نومبر کے مجلس عاملہ کے فیصلے کی روشنی میں بائیکاٹ پیع کو بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس دوران امتحانات اور کلاسز معطل رہیں گی۔
سندھ بھر کی جامعات کے اساتذہ کی تنظیم فپواسا نے آج یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے ۔ جامعہ کراچی ٹیچرز سوسائٹی نے اپنے اراکین کو سیاہ بینڈ پہننے کے لیے کہا ہے۔ واضح رہے کہ اندون سندھ میں بھی کئی جامعات میں تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔
تاہم کراچی یونیورسٹی کا بحران اس کے اندرونی مسائل کھلے سبب بھی ہے جس پر آج نیوز نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔
Comments are closed on this story.