Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوہر چورنگی فلائی اوور تیزی سے مکمل کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

انہوں نے جوہر چورنگی، کامران چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2022 09:16am
اسکرین گریب فیس بک
اسکرین گریب فیس بک

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب رات گئے ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکلے اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

مرتضی وہاب نے جوہر چورنگی، کامران چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جوہر چورنگی پر ایک نیا فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اس کے ساتھ ہی مرتضی وہاب نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے جوہر چورنگی پر ٹریفک کے مسائل ختم ہوں گے کیونکہ شہر کی ترقی اور عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے ہمیں اپنے شہر کو بنانا ہے۔

Murtaza Wahab