Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی تحریک انصاف نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی‘

غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی، شرم آنی چاہیے: عطاء اللہ تارڑ
شائع 04 دسمبر 2022 05:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جایود باجوہ کے حوالے سے دئے گئے بیان پر تنقید کی ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ نے بڑی ڈبل گیم کھیلی لیکن آخر میں ایکسپوز تو ہوگئے، جنرل باجوہ کے ساتھ گزرے ساڑھے تین سال میں پہلی بار لگا کہ بھروسہ کرنا کتنی بڑی کمزوری ہے، جو جنرل باجوہ کہتے میں اس کا بھروسہ کرلیتا تھا۔

عمران خان کے اس بیان پرتنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے لکھا کہ، ”جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی ہے۔ عمران نیازی جنرل باجوہ سے غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد کو روکنے کا تقاضا کرتے رہے، جب انکار ہوا تو جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔ غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی۔ شرم آنی چاہیے۔“

imran khan

General Qamar Javed Bajwa

Attaullah Tarar