Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک افغان سرحد پر ٹرک حادثہ، 2 افراد جاں بحق 8 زخمی

بے قابو ٹرک سڑک سے ہٹ کر راہگیروں سے ٹکرا گیا
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2022 05:09pm
تصویر بشکریہ طلوع نیوز
تصویر بشکریہ طلوع نیوز

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع طورخم گیٹ کے قریب ایک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق اور ایف سی اہلکار سمیت 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا “طلوع نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طورخم پھاٹک کے قریب ایک بے قابو ٹرک سڑک سے ہٹ کر راہگیروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم زیرو پوائنٹ پر کارگو گاڑی (کنٹینر) کا بریک فیل ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی پر موجود کنٹینر الٹ گیا۔

کنٹینرالٹنے سے قریب موجود دو راہ گیر جاں بحق جبکہ ایف سی اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

زخمیوں اور لاشوں کو لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تین زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے بیک وقت کارگو گاڑیاں اور عام آمدورفت ہوتی ہے۔

یہ واقعہ پاکستان گیٹ کے قریب بارڈر کراسنگ پر افغانستان کی سرحد پر پیش آیا۔

طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور ایمبولینسز نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Pakistan Afghanistan Border

Torkham gate

Truck Accident