Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالاکوٹ: نایاب نسل کا چیتا پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا

چیتے کو ابتدائی طبی امداد دی جائے گی۔
شائع 04 دسمبر 2022 04:16pm
تصویر: محمد خورشید
تصویر: محمد خورشید

بالاکوٹ کے علاقہ مالکنڈی میں نایاب نسل کا چیتا پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا۔

بالاکوٹ سے تیس کلو میٹر کاغان کی طرف مالکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر نایاب نسل کا چیتا شدید زخمی ہوگیا، جس کے منہ سے خون بھی آرہا ہے اور دو قدم چلنے کے بعد گر جاتا ہے۔

واقعہ کی اطلاع کے فوراۤ بعد محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچ کر کمیونٹی اور متعلقہ محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔

اس حوالے سے محکمہ جنگلات نے بتایا کہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی تاخیر کے باعث مقامی افراد اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایمبولینس میں زخمی چیتے کو مانسہرہ روانہ کردیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی جائے گی۔

پاکستان

Cheetah

Balakot