Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مِنٹوں میں دنیا کی 180 زبانوں کو اسکین کرنیوالا ویب کیم

ویب کیم (webcam) کتابوں کو اسکین کرکے ڈیجیٹل ڈیٹا میں تبدیل کردیتا ہے
شائع 04 دسمبر 2022 02:42pm

عام طور پرکسی بھی صفحے کو اسکین کرنے میں وقت لگتا ہے لیکن جب ڈھیر سارے صفحے ہوں تو یہ کام کسی بڑی مشکل سے کم نہیں ہوتا۔

ماہرین نئے دور میں نئی چیزیں متعارف کروارہے ہیں، انہوں نے 12 میگا پکسل کیمرے والا ایک ویب کیم تیارکیا ہے، جو اسکینرکا کام بھی کرتا ہے، جو دنیا کی 180 زبانوں میں کتابوں کو اسکین کرکے ڈیجیٹل ڈیٹا میں تبدیل کرسکتا ہے۔

سائنسدان کے مطابق اس ویب کیم کی خاص بات یہ ہے کہ اسکیننگ کے دوران کتاب درمیان میں جھک جاتی ہے اور آخری جملے کے الفاظ پڑھنے کے قابل نہیں ہوتے لیکن اب اس پریشانی کو بھی دورکردیا ہے۔

  نئے ویب کیم کی قیمت 149 ڈالر ہے
نئے ویب کیم کی قیمت 149 ڈالر ہے

ایک خاص ٹیکنالوجی کی بدولت ’سیزرفینسی پرو‘ کی مدد سے ویب کیم ہر صفحے کو مکمل طور پر ہموار کرتا ہے اور آسانی سے اسکین کرلیتا ہے جو ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔

فی الحال یہ منفرد اور اہم تخلیق کراؤڈ فنڈنگ ​کے مرحلے سے گزر رہی ہے، جس کے متعدد ماڈل تیار کیے جا چکے ہیں، جس کا پورا نام ”Seizerfinity Progelizer“ ہے۔

ویب کیم میں 330 ڈی پی آئی ملٹی اسکیننگ کی سہولت کے ساتھ 12 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ جس سے کسی بھی کتاب کا ڈیزائن واضح اور بہترین جلد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسکینر اور کیمرے اونچا بھی کیا جاسکتا ہے اورساتھ ہی چھوٹی تصاویر اور اشیاء کو بھی مکمل تفصیلات کے ساتھ اسکین کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اسکائپ کے ذریعے ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں اوردستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے اس میں ایک ڈاکومنٹ کیمرہ بھی کہا ہے جس میں اسکینر کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔

ویب کیم میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی صفحات کو خود سے سیدھا کرتی ہے اور دنیا کی درجنوں زبانوں میں چھپنے والے حروف کو ڈیجیٹل یونی کوڈ میں تبدیل کرسکتی ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ویب کیم سے کتاب کے کئی صفحات چند منٹوں میں اسکین کیے جا سکتے ہیں، نئے ویب کیم کی قیمت 149 ڈالر ہے، کو پاکستانی کرنسی میں 30 ہزار سے ذائد ہے۔

books

webcam

Digital Data