Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی، درجہ حرارت منفی 5 تک پہنچ گیا

محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ اور دھند بڑھنے کی پیش گوئی کردی
شائع 04 دسمبر 2022 11:56am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج ہے جبکہ بلائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، درجہ حرارت منفی 5 تک پہنچ گیا۔

سردی کی شدت بڑھنے لگی، بالائی علاقوں میں درجہ حرات نقطہ انجماد سے گر گیا، محکمہ موسمیات نے سردی کا سلسلہ جاری رہنے اوردھند بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑسکتی ہے، سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 5، قلات اور کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Cold Weather

اسلام آباد

Met Office

tempreture