Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتاح اسماعیل معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں، شیخ رشید

گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں
شائع 04 دسمبر 2022 11:48am
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا پھر اسمبلیاں توڑ دے گا، اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں ۔

سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اُن کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے، چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

pti

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

Miftah Ismail

Awami Muslim League