Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل علی پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، بھارتی ہدایتکار

سجل علی کی 'ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول' میں شرکت
شائع 03 دسمبر 2022 11:45pm

بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

جدہ میں دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا میلہ سجایا گیا جس کا افتتاح پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ سے کیا گیا۔

فیسٹیول کے دوران شیکھر کپور نے سجل علی کو پاکستان انڈسٹری کی شاندار اداکارہ قرار دیتے ہوئے فلم میں ان کی اداکاری کی خوب تعریف کی۔

سجل علی کی فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اداکارہ کو فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔

اداکارہ سجل علی نے شبانہ عظمی اور شیکھر کپور کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے میرے سب سے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان، کاجول اور پریانکا چوپڑا نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

sajal aly

Shekhar Kapoor

Shabana Azmi