Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حامد کرزئی کو افغانستان چھوڑنے کی اجازت مل گئی، براستہ یو اے ای جرمنی روانہ

'طالبان پہلے بھی دو مرتبہ انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے انکار کرچکے ہیں۔'
شائع 03 دسمبر 2022 10:11pm
تصویر: ٹوئٹر/ طاہر خان
تصویر: ٹوئٹر/ طاہر خان

سابق افغان صدر حامد کرزئی ہفتے کے روز کابل سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنے جرمنی کے سفر سے قبل تین دن قیام کریں گے۔

ان کے قریبی ساتھی شہزادہ مسعود نے افغان خبر رساں ادارے ”طلوع“ کو بتایا کہ افغانستان میں امارت اسلامیہ کے قیام کے بعد کرزئی کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہے۔

کرزئی کا یہ دورہ بھی اسی دن ہوا جب امارت اسلامیہ کے ایک وفد نے قائم مقام وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ اس دورے میں قائم مقام وزیر دفاع متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے افغانوں سے ملاقات کریں گے اور اس کا مقصد امارت اسلامیہ اور خلیجی ریاستوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا بھی ہے۔

دوسری جانب صحافی طاہر خان کا دعویٰ ہے کہ حامد کرزئی طالبان سے اجازت لینے بعد یو اے ای روانہ ہوئے ہیں، اس سے قبل طالبان پہلے بھی دو مرتبہ انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے انکار کرچکے تھے۔

afghanistan

afghan taliban

Hamid Karzai