Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں پولیس وین پر شدت پسندوں کا حملہ، ڈرائیور سمیت تین اہلکار شہید

شہید پولیس اہلکاروں میں منظور، کانسٹیبل ایاز اور وین ڈرائیور شامل ہیں، پولیس
شائع 03 دسمبر 2022 10:08pm
فوٹو 1 فائل
فوٹو 1 فائل

نوشہرہ کے علاقے کوڑہ خٹک جی ٹی روڈ سریا خیل میں دہشتگردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے تین اہلکاروں کو شہید کردیا۔

ریجنل پولیس آفسر مردان ڈیژون محمد عمر خان گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی سوڑیا خیل اکوڑہ خٹک میں پولیس اہلکار پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کو نعشیں قاضی میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں منظور، کانسٹیبل ایاز اور وین ڈرائیور شامل ہیں۔

محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، آپریشن کی نگرانی خود کر رہا ہوں، ملزمان کو کیفر کرادر تک پہنچائیں گے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

KPK

Nowshera

KPK Police

attack on police