Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کو پوری طاقت سے گھر میں گھُس کر ماریں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

بھارتی قیادت نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے، جنرل عاصم منیر
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 09:43pm
آرمی چیف جنرل عاصم منیر۔ فوٹو — آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر۔ فوٹو — آئی ایس پی آر
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی۔ فوٹو — فائل
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) رک چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول رک چکری سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران جنرل عاصم منیر کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی جب کہ آپریشنل تیاریوں اور فارمیشن سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ ایل او سی کے موقع پر جنرل عاصم منیر نے جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے۔

انٹر سرسوز پبلک ریلیشنز کے مطابق جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہماری مسلح افواج مادرِ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی مس ایڈوینچر کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

azad kashmir

loc

ISPR

ٰIndia

Army Chief General Asim Munir