خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ
'خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔'
حکومت سندھ نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا شناختی کارڈ میں اپنی جِنس اپ ڈیٹ کرائیں، خواجہ سراؤں کو سہ ماہی 7 ہزار روپے ملیں گے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ خواجہ سرا شناختی کارڈ میں اپنی جِنس اپ ڈیٹ کرائیں، بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں، درخواست گزار خواجہ سرا کو 8171 سے میسج آئے گا۔
Sindh government
bisp
benazir income support program
Shazia Marri
Transgenders
مقبول ترین
Comments are closed on this story.