Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کی افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی مذمت

افغانستان میں پاکستان کے سفارتخانے پر دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، سعودی وزارت خارجہ
شائع 03 دسمبر 2022 06:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفیر کو قتل کرنے کی سازش کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہم پاکستان اور اسکی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتخانے پر دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرنا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، جسے تین گولیاں لگی تھیں جب کہ پاکستان کے ناظم الامور فائرنگ سے محفوظ رہے۔

afghanistan

Saudia Arabia

kabul

embassy