ربر کا نیلا حصہ اصل میں کس کام کے لیے ہوتا ہے
جب ہمارے بڑوں نے ہمیں بتایا کہ ربر کا نیلا سرا ہمیں ان غلطیوں کو درست کرنے میں مدد دے سکتا ہے جو ہم نے اپنے قلم سے کی ہیں، تو یہ سن کر ہمارے چھوٹے چھوٹے دماغ ہی اڑ گئے تھے۔
ہم نے اسے آزمایا اور ہم سب بری طرح ناکام رہے، یعنی کہ یہ ایک جھوٹ تھا۔
جب تک ہم بڑے ہوئے اس سوال کے بارے میں الجھے ہی رہے، لیکن اب آخر کار ہمیں اس سوال کا حتمی جواب مل ہی گیا۔
ربر میں نیلا حصہ کیوں؟
نیلے رنگ والا حصہ دراصل بھاری کاغذ پر پینسل کے نشانات یا گہرے سیاہ نشانات کو مٹانے کے لیے ہے۔
جبکہ نرم سرا (گلابی/نارنجی) ہلکے کاغذ کے لیے مفید ہے، جو زیادہ زور سے رگڑنے پر پھٹ جاتا ہے۔
دانے دار آرٹ پیپر پر پینسل کے نشانات کو دور کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ ربر کا نیلا سرا سخت ہے اور کاغذ کی زیادہ موٹی قسم پر استعمال کرنے سے یہ جلدی ختم بھی نہیں ہوتا۔
ہم ہمیشہ سے یہ سمجھتے تھے کہ سرخ حصہ تحریر کو مٹانے کے لیے ہے اور نیلا حصہ سیاہی کو مٹانے کے لیے ہے۔
لیکن اس انکشاف کے بعد آخرکار ہم اس معمہ کو حل کرچکے ہیں، جس نے ہمارے معصوم بچپن کو جھوٹ میں الجھا کر رکھا۔
Comments are closed on this story.