Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مری: ہوٹل کے کمرے سے 3 دوستوں کی لاشیں برآمد

'دروازہ تھوڑا گیا تو چار دوستوں میں سے تین کی موت موقع پر واقع ہو چکی تھی، جبکہ ایک نیم بہوش تھا۔'
شائع 03 دسمبر 2022 05:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مری ایکسپریس وے ڈنہ میں واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرے میں تین افراد کی لاش پائی گئی جبکہ ایک نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

چاروں دوست سیر کی غرض سے گزشتہ رات مری پہنچے، نجی ہوٹل میں کمرہ لیا اور سو گئے۔

جب صبح ہوٹل کے ویٹر نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ ملنے پر ہوٹل مالکان نے پولیس سے رابطہ کیا۔

جب 1122 اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دروازہ تھوڑا گیا تو چار دوستوں میں سے تین کی موقع پر موت واقع ہو چکی تھی، جبکہ ایک نیم بہوش تھا، جسے فرسٹ ایڈ دی گئی۔

بے ہوش ہونے والے دوست نے بتایا کہ رات کے وقت انہوں نے چھپ کر گیس ہیٹر چلایا جو وہ اپنے ساتھ لائے تھے اور یہی موت کی وجہ بنی۔

جاں بحق ہونے والوں میں راولپنڈی کا 30 سالہ رہائشی فیصل الیاس، مری کا 28 سالہ رہائشی محمد اویس،اور راولپنڈی کا 29 سالہ فاروق شامل ہیں، جبکہ زندہ بچ جانے والے شخص کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

پولیس اور دیگر تحقیاتی ٹیمیں مزید تفتیش کر رہی ہیں۔

Murree Incident

Dead Bodies Found