Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنالیے

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے۔
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 03:41pm

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنالیے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلش بلے بازو کی جانب سے برق رفتار بیٹنگ کے بعد پاکستانی اوپنرز سنچریاں اسکور کرنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 225 رنز پر عبداللہ شفیق کی گری جو 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 245 رنز پر امام الحق کی گری جو 121 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم 106 اور سعود شکیل 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ٹیم کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 246رنزدرکار ہیں۔

اس سے قبل، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز 181 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان سے کیا۔

امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، عبد اللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 181 ر نز بنا لیے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

cricket

rawalpindi test

Pakistan vs England