Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں، مراد علی شاہ

عمران خان کو آئینی طریقے سے نکالا گیا۔
شائع 03 دسمبر 2022 11:34am
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں، الیکشن کرانے کیلئے ہم پر پارٹی ورکرز کا دباؤ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان میں اب سنجیدگی آجانی چاہیے، عمران خان کو آئینی طریقے سے نکالا گیا، ان کے اپنے اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ وہ عمران خان کیساتھ کام نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہماری تکالیف میں اضافہ ہوا، عمران خان سندھ میں 11 سو ارب کا اعلان کرکے چلے گئے، سیلابی صورتحال میں عمران خان سندھ نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیاست کو شیدید نقصان پہنچا رہا ہے، ملک شدید مشکلات کا شکار ہے، ہمیں ملک میں مہنگائی کا احساس ہے۔

CM Sindh

karachi

Syed Murad Ali Shah