Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ ٹل گیا

عمران خان کی پیشکش پر اتحادی حکومت نئی حکمت عملی اپنائے گی
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 01:17pm

عمران خان کے حکومت سے مذاکرات کے مطالبے کے بعد سیاسی ہلچل میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ بھی آگے بڑھ گیا۔

پاکستا ن تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ 15 دسمبر کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ ترین صورتحال میں پی ٹی آئی کی جانب سے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کیا جارہا ہے۔

عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اتحادی حکومت نئی حکمت عملی اپنائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف صورتحال پراپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے یہ بات واضح کی جاچکی ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کسی بھی قسم کی پیشگی شرائط کے بغیرکیے جائیں گے بصورت دیگرمذاکرات نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمانی اجلاس کے بعد خطاب میں وفاقی حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے الیکشن پر بیٹھ کرہم سے بات کرے، آئیں بات کریں اور عام انتخابات کی تاریخ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنےکافیصلہ اس لیے کیا کہ جلد نئی حکومت آئے کیونکہ سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا، پنجاب اورخیبرپختونخوا ملک کے 66 فیصد ہیں جہاں الیکشن ہوں گے۔

pti

imran khan

Assembly Dissolve

Punjab Assembly dissolve

POLITICS DEC03 2022