Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سدھو موسے والے کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا سے گرفتار

گولڈی برار کینیڈا سے امریکا فرار ہوا تھا
شائع 03 دسمبر 2022 12:33pm

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکارسدھوموسے والا کے قتل کا ماسٹرمائنڈ گولڈی برارامریکا میں دھرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ سے تعکلق رکھنے والے گولڈی برارکوامریکی ریاست کیلفورنیا سے 20 نومبر کوحراست میں لیا گیا۔

گولڈی خودکولاحق خطرات کے باعث حال ہی میں کینیڈا سے امریکا پہنچا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گولڈی برارسیاسی پناہ لینے کیلئے امریکا منتقل ہوا تھا، اس دوران وہ مختلف مقامات پراپنی رہائشگاہ بھی تبدیل کرتا لیکن پولیس نے بالآخراسے گرفتارکرلیا۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان گلوکار کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ، ’بطورایک ریاست کے سربراہ کے میں آپ کو مصدقہ اطلاع دے رہا ہوں کہ گولڈی برارکو امریکا میں گرفتارکرلیا گیا‘۔

پنجاب کے شہرسری مکتسر صاحب سے تعلق رکھنے والا گولڈی 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پرکینیڈا گیا تھا۔

گلوکاراوراپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھوموسے والا کو 29 مئی کو نامعلوم افراد نے پنجاب کے ضلع مانسہ میں گاڑی پرفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو کی گاڑی پر 30 کے قریب گولیاں چلائی گئیں۔ واقعے کے بعد گولڈی برار نے فیس بُک پوسٹ کے ذریعے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

لارنس بشنوئی گینگ کا سربراہ پہلے ہی بھارتی پولیس کی حراست میں ہے جبکہ قتل میں ملوث کئی زیرحراست ملزمان بھی اس قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

گلوکار کے قتل کا واقعہ پنجاب حکومت کی جانب سے سدھو سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا تھا جو بھگونت مان حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کے طورپر واپس لی گئی تھی۔

سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ حکومت سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ قاتل کی گرفتاری میں مدد پر 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا جائے، اگرحکومت یہ رقم نہیں دے سکتی تو وہ خوداپنی جیب سے دیں گے۔

ٰIndia

sidhu moose wala

Goldy Brar