جینزکی پینٹ میں لگے اس چھوٹے بٹن کا مقصد کیا ہے
کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا
روزمرہ کے عام پہناوے میں شامل جینزکسے پسند نہیں ، فیشن کے دلدادہ بھی اسے کے بغیر نہیں رہ سکتے تو مزدور پیشہ بھی آپ کو جینز کی پینٹ پہنے دکھائی دیتے ہیں۔
ہرخاص وعام میں مقبول روزمرہ زندگی کا یہ عام پہناوا کوالٹی اورقیمت کے لحاظ سے بھلے سے مختلف ہو لیکن بناوٹ میں ایک چیزمشترک ہوتی ہے۔
کیا آپ نے کبھی اس بات پرغورکیا ہے کہ آپ جو پینٹ پہن رہے ہیں اس کی جیب میں اوپرکی جانب ایک اضافی بٹن لگا ہوتا ہے۔
اس اضافئی بٹن کو rivets کہا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ جس جگہ پرکپڑے میں کھچاؤ پیدا ہواس مقام سے کپڑے کو پھٹنے سے بچا لیا جائے۔
اس طرح کے اضافی بٹن لگانے کا آغاز ملبوسات کی امریکی کمپنی لیوی اسٹراس کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔
Jeans
RIVETS
SMALL BUTTON
مقبول ترین
Comments are closed on this story.