Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

آزاد کشمیر: بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
شائع 03 دسمبر 2022 08:19am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی الکیشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع باغ،سدھنوتی ،حویلی اور پونچھ راولاکوٹ کی 88 یونین کونسلوں 4 ضلع کونسل 2 میونسپل کارپوریشن میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاون کمیٹیوں کی مجموعی طور پر 787 وارڈ سے 1820 آزاد امیدواروں اور 15 سیاسی جماعتوں کے 2039 نامزد امیدواروں سمیت 3859 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیئے گئے اعداد وشمار کے مطابق پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار375 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 537159 مرد اور 479854 خواتین ووٹرز بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کیلئے 1867 پولنگ اسٹیشن اور 2697 پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے ہیں۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر547 پولنگ اسٹیشن کو حساس جبکہ 406 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔

پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

azad kashmir

local bodies election

پاکستان