Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15روز کی توسیع

گوشوارے اب 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں
شائع 02 دسمبر 2022 03:56pm
تصویر/ گوگل
تصویر/ گوگل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی۔

توسیع کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے اب 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں کراچی چیمبر، کراچی ٹیکس بار اور دیگر اداروں نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھانے کی اپیل کی تھی۔

اپیل میں کہا گیا تھا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔

FBR

Income Tax