Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم اکرم آپ کو ’400 کیلوریزکے ایٹم بم‘ سے بچانا چاہتے ہیں

شاید کسی کواحساس ہوجائے وہ اپنی صحت کے ساتھ کیا کررہا ہے
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2022 11:57am

پاکستانی قوم چٹپٹے کھانوں کی شائق ہے، نت نئے اسٹریٹ فوڈز کے بیچ سموسے پکوڑے ایسے آئٹم ہیں جو ہرگلی محلے کے نکڑ پر موجود بیکریوں کے باہرلازمی دستیاب ہیں ۔

سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے اس اُمید کے ساتھ سموسے کی ’خصوصیات‘ جاننے پر زور دیا ہے کہ شاید کسی کو احساس ہوہی جائے کہ وہ اپنی صحت کے ساتھ کیا کررہا ہے۔

ڈاکٹرصاحب کے اس ویڈیو پیغام کوری ٹویٹ کرنے والے سابق کپتان نے لکھا کہ ، ’مجھے امید ہے کہ بطورقوم ہم اس بات کو سمجھیں گے کہ صحت دولت ہے‘۔ وسیم اکرم نے عوام میں آگہی کی غرض سے اس اہم پیغام پرڈاکٹرصاحب کاشکریہ اداکرتے ہوئے فالوورزسے بھی درخواست کی کہ اس اہم پیغام کو ضرورسُنیں ۔

یہ ویڈیو ڈاکٹرعفان قیصرنے بنائی ہے جو بطور کنسلٹنٹ گیسٹروانیٹرولوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ ہیپاٹولوجسٹ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سموسے کو پاکستانیوں کی مقبول ترین غذا قراردینے والے ڈاکٹرعفان ویڈیو میں بتارہے ہیں کہ ایک سموسے میں 250 سے 400 تک کیلوریز پائی جاتی ہیں اورفرائی کرنے کیلئے مسلسل ایک ہی تیل استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سموسے میں ٹرانس فیٹس اورسوڈیم کی انتہائی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو بلڈپریشربڑھانے میں انتہائی اہم کردارادا کرتی ہے۔

سموسے کے شائقین افراد کیلئے اس کے ’خواص‘ پر روشنی ڈالنے والے ڈاکٹرعفان نے اس امرپرافسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے یہاں اسے روز مرہ زندگی میں استعمال کی جانے والی غذاؤں کا حصہ بنا دیا گیا ، حتیٰ کہ بینک، کالج ، یونیورسٹی وغیرہ میں بھی اس کا استعمال انتہائی عام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’400 کیلوریز کا یہ ایٹم بم‘ شوگر، شوگر، جوڑوں کے مسائل اور موٹاپے کا بھی باعث بنتا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے سموسے کے مقابلے میں انتہائی کم کیلوریزرکھنے والی قدرتی غذا گاجر دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم ناشتے سے 8 گنا زائد کیلوریز ایک چائے کے کپ اور سموسے سے لے لیتے ہیں لیکن کوئی بھی صحت مند غذا کھانا پسند نہیں کرتا۔

Wasim Akram

samosa

Dr Affan Qaiser

Junk Food