Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل نے پاکستان میں کیرئیر پیڈ ایپس معطل کردیں

رقم کے ذریعے اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن ختم ہوگیا۔
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2022 12:37pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

گوگل نے پاکستان میں کیرئیر پیڈ ایپس معطل کرتے ہوئے صارفین کیلئے رقم کے ذریعے اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن ختم کردیا۔

پلے اسٹور پراب صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن موجود ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گذشتہ ہفتے سب سے بڑی ”خبر“ یہ آئی تھی کہ گوگل کا پلے اسٹو پاکستان میں بند ہونے والا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کچھ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تاہم بعد ازاں معاملہ واضح ہوا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں موبائل کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کو فراہم کردہ ”ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ“ کی سہولت پر ہیں ۔

اسٹیٹ بینک کو ایک ماہ تک پالیسی پرعملدرآمد مؤخر کرنے کی ہدایت کردی گئی، مرکزی بینک گوگل ادائیگی کرے گا۔

سادہ الفاظ میں کہا جائے تو اسٹیٹ بینک کی پابندی سے صرف اتنا فرق پڑا ہے کہ صارفین اب موبائل میں بیلنس ڈال کر ایپ خریدنے کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ اس کا گوگل پلے یا ایپل اسٹور کے کام کرنے سے کوئی تعلق نہیں ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی پریس ریلیز میں بھی اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بہت سی باتوں کو ”بے بنیاد“ قراردیا ۔

google

Services

google play store

GOOGLE APPS